غداری اورقتل کےالزام میں ملوث آمرکوکونسا قانون انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دیتا ہے: نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ ایک جانب مشرف کو اجازت دی جارہی ہے تو دوسری جانب اسی عدالت نے مجھے پارٹی کی سربراہی اور اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تاحیات نااہل کردیا

988548
غداری اورقتل کےالزام میں ملوث آمرکوکونسا قانون انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دیتا ہے: نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کو انتخابات لڑنے کی مشروط اجازت دینے پر  اپنے  شدید ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پرویز مشرف پر ایک طرف سنگین غداری کامقدمہ دوسری طرف الیکشن لڑنےکی مشروط اجازت مل گئی ،کدھر گیاآئین و قانون،آرٹیکل6 ، اورکدھر گئے سارے مقدمے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو وہ چیف جسٹس سے براہ راست ضمانت حاصل کرسکتا ہے‘۔

کیا اس ملک میں ایسا قانون ہے جو اعلیٰ عہدے پر بیٹھے کسی شخص کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ فوجی آمر کو یقین دہانی کرائے؟

ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب مشرف کو اجازت دی جارہی ہے تو دوسری جانب اسی عدالت نے مجھے پارٹی کی سربراہی اور اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تاحیات نااہل کردیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کی۔

مشرف جیسےشخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جوبگٹی قتل کیس میں،ججوں کو نظر بند کرنے،12مئی کےواقعہ میں اور2بارآئین توڑنےمیں شامل ہو۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی کہ کوئی قتل کردے،آئین توڑدے،تباہی پھیردے،چیف جسٹس چاہیں گےتو اسےکچھ نہیں کہاجائیگا ،آپ کہہ رہے ہیں اسے گرفتار نہ کیا جائے ، یہ کون سا آئین ہے اس آئین کی شق ہمیں بھی پڑھا دیں۔



متعللقہ خبریں