نواز شریف کو سپریم کورٹ سے مزید ایک دھچکہ

اٹارنی جنرل کی درخواست پرکابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم اور مقدمے کی کاروائی کو 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا

984231
نواز شریف کو سپریم کورٹ سے مزید ایک دھچکہ

پاکستان سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد  مقدمے کی سماعت کے بعد  نواز شریف اورجاوید ہاشمی سمیت پیسے وصول کرنے والے 21 سیاستدانوں کو نوٹس جاری  کر دیے ہیں۔

عدالت نے  علاوہ ازیں مقدمے  سے متعلقہ فوجی افسران، قومی احتساب بیورو ( نیب ) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی نوٹس جاری کیے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیارکیا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے اورایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کاربنایا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل کی درخواست پرکابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم اور مقدمے کی کاروائی کو 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں