پاکستان جلد ہی چین کے تعاون سے دو سیٹلائٹس خلا روانہ کرے گا

چینی اخبار کے مطابق لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سٹیلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے

978950
پاکستان جلد ہی چین  کے تعاون  سے دو سیٹلائٹس خلا روانہ کرے گا

چین  پاکستان  کے لیے دو سینسنگ سیٹلائٹس  اسی سال  خلا میں بھیجے گا۔ چین  پاکستان کی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے مطابق جون کے مہینے میں پاکستان  کے لیے دو ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس لانچ کیے جائیں گے۔

چینی اکیڈمی کا مزید کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹس سمندری لہروں اور ہوائوں کو مانیٹر کریں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  سیٹلائٹس لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کے ذریعے بھیجے جائیں گے، اس راکٹ کی 1999 کے بعد سے یہ پہلی کمرشل لانچنگ ہوگی۔

چینی اخبار کے مطابق لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سٹیلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے۔

یہ سٹیلائٹس چینی خلائی اکیڈمی اور پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے جنوبی افریقہ کی خلائی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں