پیپلزپارٹی مشاورت مکمل کرنے کے بعد آج کسی وقت بھی نگران وزیراعظم کا نام پیش کرسکتی ہے

اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان اوردیگر قیادت کراچی پہنچ گئے ہیں  جبکہ قومی اسمبلی میں قائد  حزبِ اختلاف خورشید شاہ نگراں وزیراعظم سے متعلق پارٹی قیادت کواعتماد میں لیں گے

970990
پیپلزپارٹی مشاورت مکمل کرنے کے بعد آج کسی وقت بھی نگران وزیراعظم کا نام  پیش کرسکتی ہے

آج پیپلز پارٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعظم کے نام پرحتمی مشاورت  مکمل کرنے کے بعد  کسی وقت بھی نگراں وزیر اعظم کے نام پیش کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا اجلاس بلاول بھٹو اورآصف زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان اوردیگر قیادت کراچی پہنچ گئے ہیں  جبکہ قومی اسمبلی میں  قائد  حزبِ اختلاف خورشید شاہ نگراں وزیراعظم سے متعلق پارٹی قیادت کواعتماد میں لیں گے

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور ہوگا جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان  میں اسمبلی کی تحلیل ک سے قبل نگران وزیراعظم کے لیے حکومت میں شامل اتحادی پارٹیوں کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں میں بھی مشاورت کے عمل میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

اس سے قبل نگران وزیر اعظم کے لیےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی وزیراعظم ہاؤس میں مشاورت ہوئی تھی     جس میں  نگران وزیراعظم کے نام پر غور کیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں رواں ماہ پیش کیے جانے والے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی بات ہوئی جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی  کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات کا شفاف اور بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے گا ۔پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں اور ناراض رہنماوں کو منایا جائے گا۔ عام انتخابات کے شفاف اور بروقت انعقاد کے لئے تمام حلیف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کئے جائیں گے۔

متعللقہ خبریں