خورشید شاہ کا قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت سےگریز،پیپلزپارٹی کااجمل قصاب کیس سےدوررہنے کافیصلہ

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ان حالات میں سنبھل کر بولنا چاہیے، انکے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی میں حکومت فیصلہ کرے کہ کیا کرنا ہے ؟ اور وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں

970084
خورشید شاہ کا قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت سےگریز،پیپلزپارٹی کااجمل قصاب کیس سےدوررہنے کافیصلہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے بیان پر حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے جب کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر وضاحت دیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ان حالات میں سنبھل کر بولنا چاہیے، انکے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی میں حکومت فیصلہ کرے کہ کیا کرنا ہے ؟ اور وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج صبح مجھے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیےدعوت نامےکا علم ہوا جس پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپوزیشن لیڈر ہوں لہٰذا حکومت فیصلہ کرے کیا کرنا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کریں اور اسے اعتماد میں لیں، ہم ان کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قومی سلامتی کے معاملات پر ہم سب ذمہ دار ہیں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں، اہم پوزیشن پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، ان حالات میں سنبھل کر بولنا چاہیے تھا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کاموجودہ حکومت سے تعلق ہے، قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں آگاہ کریں۔



متعللقہ خبریں