پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو گولی کفن اور قبرستان دئیے ہیں

پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے قبل کراچی واقعی روشنیوں کا شہر تھا اور 70 فیصد ریونیو دے رہا تھا لیکن  پیپلز پارٹی نے پاکستان کی اساس کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کی ہے: خالد مقبول صدیقی

961859
پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو گولی کفن اور قبرستان دئیے ہیں

پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ 'ایم کیو ایم' کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کو اس کے مقاصد میں کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نفرت انگیز نعرے "اُدھر تم اِدھر ہم" نے پاکستان کو دو لخت کر دیا ، اس پارٹی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو گولی کفن اور قبرستان دئیے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا خواب سندھو دیش ہے اور ان کا دل تو یہ کہتا ہے کہ پاکستان نہ رہے لیکن یہ میڈیا کے سامنے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ نہیں لگایا مگر پیپلز پارٹی سندھو دیش کے نعرے کی حمایت کرتی  ہے لیکن اب پیپلز پارٹی کو جواب دینے کا اور ان کی لوٹ مار کا حساب لینے کا وقت  آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 40 سے 45 سالوں میں پاکستان کو کیا دیا ہے؟ پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے قبل یہ شہر واقعی روشنیوں کا شہر تھا اور 70 فیصد ریونیو دے رہا تھا لیکن  پیپلز پارٹی نے پاکستان کی اساس کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پارٹی نے پہلے بنگالیوں کو پاکستان سے الگ کرنے میں مدد کی اور پھر پاکستان بنانے والوں سے ان کے کالج ، ادارے اور تمام سہولیات چھین لیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ کراچی جب مہاجروں کے ہاتھ میں تھا پاکستان کی مثالیں دی جاتی تھیں۔ کراچی والوں نے جب پی آئی اے پر ہاتھ رکھا تو اس نے ترقی کی لیکن جب پیپلز پارٹی نے اس پر ہاتھ رکھا تو اسے تباہ کر کے رکھ دیا۔



متعللقہ خبریں