میں مشرف نہیں ہوں کہ مشکلات میں ملک کو چھوڑ کر بھاگ جاوں گا: نواز شریف

پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے کرنے کے لیے پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم لندن میں سرجوڑ کر بیٹھے، نواز شریف نے کہا کہ مشرف نہیں ہوں جوبھاگ جاؤں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، قانون ماننے والی نگران حکومت آنی چاہیئے

956523
میں مشرف نہیں ہوں کہ مشکلات میں  ملک کو چھوڑ کر بھاگ جاوں گا: نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان  کو جان بوجھ کر مشکلات میں مبتلا کیا جا رہا ہے، لیکن وہ مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ہیں اورمشکلات کی وجہ سے   مشرف کی طرح ملک کو چھوڑ کر نہیں  بھاگیں گے۔ مشرف اور  ان میں یہی فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، قانون ماننے والی نگران حکومت آنی چاہیئے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   لندن میں لیگی رہنماؤں کی بیٹھک میں کیا جس میں  وزیراعظم شاہدخاقان اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔

پاکستانی سیاست کے اہم فیصلے کرنے کے لیے پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم لندن میں سرجوڑ کر بیٹھے، نواز شریف نے کہا کہ مشرف نہیں ہوں جوبھاگ جاؤں، مارشل لا کی باتیں پریشان کن ہیں، قانون ماننے والی نگران حکومت آنی چاہیئے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان پر مشکل وقت کیوں آیا، اس کی وجہ وہ جانتے ہیں لیکن شاید سب کے سامنے کہہ نہ سکیں، وہ ایسے نہیں کہ ملک چھوڑ جائیں، ان میں اور پرویز مشرف میں بہت فرق ہے۔

میٹنگ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں فرزند اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو استثنیٰ نہ دینے کے عدالتی فیصلے پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔



متعللقہ خبریں