مسلم لیگ نون نہ چھوڑنے کے لیےچوہدری نثار کی شرائط، شہباز شریف اور چوہدری نثار سر جوڑ کر بیٹھ گئے

تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے

955499
مسلم لیگ نون نہ چھوڑنے کے لیےچوہدری نثار کی شرائط،  شہباز شریف اور چوہدری نثار سر جوڑ کر بیٹھ گئے

شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارسے  پنجاب ہاوس میں ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے  مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف اور سابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتِحال   پرتبادلہ خیال   کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔

اس سے قبل پندرہ اپریل کو بھی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی تھی،جس میں چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

جس پر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔شہباز شریف نےکہا کہ   پہلے عوامی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیااور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سب کوایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے

 ذرائع کے مطابق شہباز شریفپنجاب ہاوس میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کے لئے اسلام آباد آئے تھے اور اس دوران دونوں رہنماوں کی مختصر اورغیررسمی ملاقات ہوئی۔

گزشتہ چند روز میں  شہباز شریف اور چوہدری نثار کے مابین متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس میں وزیراعلی پنجاب نے سابق وزیرداخلہ کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔دونوں رہنماوں کے درمیان آخری ملاقات گزشتہ اتوار کو ہوئی تھی۔

 ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے پالیسی وضع کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ  خیال  کیا گیا تھا۔چوہدری نثار اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان گزشتہ برس جولائی میں آنے والے نااہلی کے فیصلے کے بعد سے اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے تھے۔

چند روز قبلچوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن کا ٹکٹ ملنا یا نہ ملنا ہے۔



متعللقہ خبریں