سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ

واقعے کی اطلاع ملنے پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ، جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے

951870
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ

پاکستان کے شہر لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی  رہائش گاہ پر فائرنگ کی گئی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شب اور آج صبح پیش آیا۔  واقعے کی اطلاع ملنے پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ، جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

بیان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان واقعے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے گیراج سے گولی کا سکّہ ملا ہے جو نائن ایم ایم پستول کا ہے ۔ سکّے کو لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملزمان  کو گرفتار کر کے فوری کاروائی کی جائے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی فائرنگ کی مذمت کی ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد عدالت کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل تھے اور وہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ریفرنس کے بھی نگران جج ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ  کل ملک بھر میں وکلاء اپنے بازو پر  کالی پٹیاں باندھ کر ردعمل کا اظہار کریں گے۔



متعللقہ خبریں