تعلیم ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، نفرت اور تشدد کو چھوڑ کر ملک کی خدمت کریں : ملالہ یوسف زئی

وہ اپنے ملک کے بچے بچیوں کو خوب تعلیم یافتہ دیکھنے کی خواہشمند ہے اس لیے سب سے التجا کرتی ہوں کہ اپنے بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کریں

942353
تعلیم ہی  ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، نفرت اور تشدد کو چھوڑ کر ملک کی خدمت کریں : ملالہ یوسف زئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے ان کا پیغام صرف تعلیم ہے اور اسلام نے انھیں تعلیم کی اہمیت سیکھائی ہے۔ قرآن کریم کی پہلی آیت اقراء نازل ہوئی جس کا مطلب پڑھو ہے اور مذہب اسلام میں تعلیم مرد اور عورت دونوں پر فرض ہے۔

ملالہ نے کہا کہ پاکستان آنے سے بڑھ کر میرے لیے کچھ نہیں۔ یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہے۔ 

انہوں نے  کہا کہ وہ اپنے ملک کے بچے بچیوں کو خوب تعلیم یافتہ دیکھنے کی خواہشمند ہے اس لیے سب سے التجا کرتی ہوں کہ اپنے بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملالہ فنڈ نے پاکستان میں ل لڑکیوں کی تعلیم ے لیے 6ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ملالہ نے کہا کہ یہ آنے والی نسل پاکستان کا مستقبل ہے۔ملالہ نے مزید کہا کہ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہو جائیں ۔او ر جب معاملہ تعلیم ، صحت اور اقتصادیات کا آجائے تو کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے  کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور اور ایجنڈے میں صحت اور تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے، جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا، پاکستانی عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجہ میں امن قائم ہوا ہے، وطن واپسی سے پاکستان کا بہتر اور مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اپنا ساتھ دینے والوں سے کہوں گی کہ ”وہ نفرت اور تشدد“ سے نفرت کریں اور اپنا پیغام مثبت اور واضح انداز میں آگے بڑھائیں، کسی سے نہ نفرت کریں اور نہ کسی کا دل دُکھائیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پانچ سال قبل جب انہیں پاکستان سے علاج کے لئے لے جایا جا رہا تھا تو وہ کومہ میں تھیں، میں نے انگلینڈ کے ایک ہسپتال میں آنکھیں کھولیں، ساڑھے پانچ سال بعد جب وطن واپس آئی ہوں تو ایسا لگ رہا ہے کہ میں خواب دیکھ رہی ہوں، ملک میں امن کے قیام میں سیکورٹی فورسز، حکومت اور عوام کا ایک کردار ہے۔



متعللقہ خبریں