عدلیہ کو عدل کرنے کی ضرورت ہے، دوسرے اداروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کی نہیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دے ، جو ڈیشل ایکٹیو ازم کم ہونی چاہیے ، سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد کر دیں گے

942398
عدلیہ کو عدل کرنے کی ضرورت ہے، دوسرے اداروں کے معاملات  میں ٹانگ اڑانے کی نہیں:  بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دے ، جو ڈیشل ایکٹیو ازم کم ہونی چاہیے ، سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد کر دیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاست میں عدالت کی مداخلت جمہوریت کے لیے بہتر اقدام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اور سیاست دانوں کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے کیونکہ عوام کے پاس ہمیشہ اختیار ہے کہ وہ سیاست دانوں کو مسترد کردیں۔

انہوں نے 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی تحریک چلائے جانے کی مخالفت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جوڈیشل ریفارمز لانا چاہتی ہے اور اس کے لیے پارلیمنٹ میں ترمیم لانے کی کوشش بھی کی گئی تھی لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے منصوبے کی مخالفت کردی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ سیاست میں عدالتی مداخلت کو صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی دیکھا گیا ہے اور یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے، اختیارات کو علیحدہ کرنا جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اگر ادارے اپنا کام چھوڑ کر دوسروں کے کاموں میں مداخلت کریں تو اس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی عدالتوں میں 18 لاکھ کیسز زیر التواء ہیں جبکہ دوسری جانب سیاسی اور ایگزیکٹو کیسز سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں