پاکستان میں نماز و صلوۃ کے یکساں نظام کو رائج کیے جانے کا فیصلہ

ترکی کی طرح حکومت پاکستان نے بھی مختلف مسلکوں کے درمیان تنازعات کے خاتمے کے لیے اس حوالے سے ایک بل پیش کر دیا ہے

941738
پاکستان میں نماز و صلوۃ کے یکساں نظام کو رائج کیے جانے کا فیصلہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  میں یکساں اذان اور نماز کے نظام کو رائج کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے باقاعدہ طور پر اس معاملے پر اذان اور نماز کے اوقات کار کے عنوان سے یکساں اذان و صلوٰۃ بل 2018 کا  بل تیار کر لیا ہے۔

 یہ بل بین المسالک ہم آہنگی کے زیر ِ مقصد مرتب کیا جا رہا ہے اسے اولین طور  پر  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نافذ کیا جائے گا  اور جو کوئی اس پر  عمل درآمد نہیں کرے گا  اسے سزا دینے کی تجویز کو بھی مذکورہ مسودہ میں جگہ دی گئی ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق یکساں نظام اذان و صلٰوۃ کے کیلنڈر ہر مسجد و امام بارگاہ میں لازماً آویزاں کئے جائیں گے اور جو خطیب ،  امام  یا  مؤذن حکومتی شیڈول کی خلاف ورزی کرے گا اسے 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں