ملالہ ساڑھے پانچ سال بعد پاکستان میں، وزیراعظم سے ملاقات

ملالہ یوسف زئی نے آج صبح  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات  کی ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی وزیر اعظم اور ملالہ کی ملاقات کے دوران موجود تھیں

939902
ملالہ  ساڑھے پانچ سال بعد پاکستان میں، وزیراعظم  سے ملاقات

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی ساڑھے پانچ سال بعد غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ والدین اور دیگر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وہ پاکستان میں 4 روزقیام کریں گی۔

انہوں  نے آج صبح  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملال  کی ہے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی وزیر اعظم اور ملالہ کی ملاقات کے دوران موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق، ملالہ یوسف زئی کا طیارہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وفاقی پولیس کے کمانڈوز اور حساس اداروں کی سکیورٹی ٹیمیں مہمانوں کو راول لاؤنج لے کر آئیں، سیکورٹی حصار میں انہیں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچی ہیں۔

وہ والدین اور گھروالوں کے ساتھ رات گئے وطن واپس پہنچیں، جہاں ہوٹل پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ملالہ پر 9اکتوبر 2012ء کو مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، حملے کے بعد ملالہ علاج کے لیے برطانیہ چلی گئی تھیں۔

وہ صحت یاب ہونے کے بعد سے ہی برطانیہ میں مقیم ہیں، جبکہ وہ اس دوران اقوام متحدہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں لیکچر بھی دے چکی ہیں، انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقات بھی کی ہے۔



متعللقہ خبریں