انقرہ میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب

اس تقریب کا آغاز قومی ترانے کی ہمراہی میں پرچم کشائی کے ساتھ ہوا، تمام تر حاضرین اسوقت ملک و وطن کی محبت کے جذبات سے سرشار دکھائی دیے۔ سفیر پاکستان کے انتڑویو کے لیے کلک کیجیے

935653
انقرہ  میں سفارت خانہ پاکستان میں  پرچم کشائی کی تقریب

انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں آج یوم ِ پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتخانے کے عملے سمیت انقرہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ترک مہمانوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا آغاز قومی ترانے کی ہمراہی میں پرچم کشائی کے ساتھ ہوا، تمام تر حاضرین اسوقت ملک و وطن کی محبت کے جذبات سے سرشار دکھائی دیے۔ بعد ازاں چارج ڈی افئیر   محمد اسد گیلانی  نے صدر  اور

 

وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا بعد ازاں حاضرین کو اس بامعنی یوم کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

بعد میں پاکستانی اسکول  کے بچوں نے قومی ترانے  پیش  کرتے ہوئے  تارکین وطن کو

 وطن کی یاد دلائی، یہ تقریب کیک کاٹنے اور مہمانوں کی خاطر تواضع کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئی۔

 

 

 

اس تقریب کے بعد سفیر پاکستان جناب  محمد سائرس سجاد قاضی نے  ٹی آر ٹی کی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ میں منعقد ہونے والی تقریب دیگر ممالک میں منعقد ہونے والی تقریبات سے بہت مختلف ہے کیونکہ  اس تقریب میں ترک لوگوں کی میٹھاس اور محبت بھی شامل ہے۔  سفیر پاکستان کے تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے۔



متعللقہ خبریں