بھارت کی پاکستانی سفارتکاروں کے جانی تحفظ پر عدم توجہ کشیدگی کا موجب بن رہی ہے

پاکستان نے بھارتی دفتر خارجہ کے شکایات کا نوٹس نہ لینے کے جواز میں ڈبلیو ٹی او میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے

931671
بھارت کی پاکستانی سفارتکاروں کے جانی تحفظ پر عدم توجہ کشیدگی کا موجب بن رہی ہے

پاکستانی سفارت کاروں کو بھارت میں ہراساں کیے جانے کے جواز میں  پاکستان نے نئی دلی میں ہونے والی ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

 واضح رہے کہ  بھارت میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا  اجلاس  منعقد ہو رہا ہے اور اس میں پاکستانی وفد کو وزیر تجارت کی سربراہی میں بھارت جانا  تھا،  تا ہم  بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں اورہائی کمیشن عملے کے اہل خانہ کو گزشتہ کئی روز سے ہراساں کیا جارہا ہے،  اس حوالے سے پاکستان کے احتجاج کے باوجود  بھارتی وزارتِ خارجہ نے  اس معاملے کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔  جس کے بعد پاکستان نے نئی دلی میں ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق تجارتی وفد کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ بھارتی غیر ذمہ دارانہ  رویے کے جواز میں کیا  گیا ہے کیوں کہ پاکستان کے لیے  اپنی خود داری مقدم ہے۔

 



متعللقہ خبریں