زرداری اور نیازی دونوں ہی خفیہ کھیل کے کھلاڑی: شہباز شریف

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا کہ 'ہمارے لیڈر نواز شریف سے زیادتی ہوئی ہے، لیکن وہ دن ضرور آئے گا جب سابق وزیراعظم نواز شریف سے کی گئی زیادتی کا ازالہ ہوگا

928760
زرداری اور نیازی  دونوں ہی خفیہ کھیل کے کھلاڑی: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان سمیت کوئی کارکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف ہی وہ پاکستانی سیاستدان اور رہنماءہیں جنہیں قائداعظم محمد علی جناح کا سیاسی وارث قرار دیا جا سکتا ہے

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا کہ 'ہمارے لیڈر نواز شریف سے زیادتی ہوئی ہے، لیکن وہ دن ضرور آئے گا جب سابق وزیراعظم نواز شریف سے کی گئی زیادتی کا ازالہ ہوگا، وہ دن ضرور آئے گا جب نواز شریف کو انصاف ملے گا'۔

انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں عمران خان اور آصف علی زرداری کے مبینہ گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'نیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہوسکتے'۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 'کیسی ہی ساز باز ہو، کیسی ہی جعلسازی کیوں نہ ہو، لیکن ہمیں اپنے اوپر کامل یقین ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں معاشرے میں غریب اور امیر کے فرق کی بنیاد پر خطرناک صورتحال کو ختم کرنا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قائد نواز شریف کیساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے اکابرین، اپنے رفقاء، اور سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے قومی خدمت کے اس منصب کیلئے مناسب خیال کیا۔

 



متعللقہ خبریں