پاکستان، ایوان بالا کے ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ

ایوان بالا کے ارکان خفیہ طور پر ووٹ ڈال رہے ہیں، سینیٹرکا انتخاب ترجیحی بنیادوں پر ہو گا

921890
پاکستان، ایوان بالا کے ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ

پاکستان  کے چاروں صوبوں، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کی 52 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 131 امیدوار ان انتخابات میں  شرکت کر رہے  ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں اسمبلیوں میں سینیٹ کی 52 نشستوں پر آج صبح سے پولنگ   ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق  شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

سینیٹ انتخابات میں چاروں صوبوں کی 7، 7 جنرل نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے، ہر صوبے سے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2، 2 نشستوں پر امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ۔ سینیٹ میں اقلیتوں کی 2، فاٹا کی 4 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لئے بھی مختلف جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں، اسلام آباد کی ایک نشست جنرل جبکہ  دوسری ٹیکنوکریٹ کے لئے مختص ہے۔

ایوان بالا کے ارکان خفیہ طور پر ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ  جس امیدوار کو زیادہ ترجیحی ووٹ ملیں گے وہ سینیٹر بن جائے گا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ کے دوران ریٹرننگ افسرکو مجسٹریٹ درجہ اول کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے کہ وہ  کسی بھی قسم کی بے قاعدگی یا بدنظمی پر انتخابی عمل معطل کرسکے ۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور6 ماہ سے 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن مجازہے کہ جرمانہ اور قید کی سزا ایک ساتھ سنا سکے۔



متعللقہ خبریں