میری ہار ہی میری جیت کا پیش خیمہ ہے: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو تو بیٹا یا بیٹی بھی لیڈر بن جائے، جہاں میرٹ نہ ہو وہاں نواز شریف کی جگہ مریم یا حمزہ آ جاتے ہیں، میرٹ نہ ہو تو بلاول بھٹو بھی پارٹی کے سربراہ بن جاتے ہیں

910217
میری ہار ہی میری جیت کا پیش خیمہ ہے: عمران خان

اسلام آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے  میری ہار ہی میری جیت کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ   جتنی بار میں ہارا ہوں پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا لیکن  اس کے باوجود    اللہ  و تعالیٰ  نے آخری کامیابی سے ہمیں ہی ہمکنار  کیا ہے۔ جو بار سے ڈر جاتا ہے وہ نواز شریف بن جاتا ہے، جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، لیڈر کےلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے خوف پر قابو پائے۔انہوں نے کہا کہ   ایک بچے نے پہلی بار الیکشن لڑا اور 91 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں میں ہار کا تجزیہ کر کے آگے کا پلان سوچ لیا ہے۔ اپنے آئندہ کے پلان کےلئے مجھے 350نوجوان درکار ہیں، پی پی 30کے ضمنی انتخاب کےلئے 350نوجوانوں کو تیاری کراوں  گا۔ 

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ باپ لیڈر ہو تو بیٹا یا بیٹی بھی لیڈر بن جائے، جہاں میرٹ نہ ہو وہاں نواز شریف کی جگہ مریم یا حمزہ آ جاتے ہیں، میرٹ نہ ہو تو بلاول بھٹو بھی پارٹی کے سربراہ بن جاتے ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ظالم اور کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست آزاد کروائے بغیر پاکستان کا استحکام اور ترقی ممکن نہیں کیوں کہ قوم کے وسائل لوٹ کر شریفوں اور زرداریوں نے قوم کو غریب بنایا ہے، اداروں کو ان کے آئینی کردار سے روکنے کے لیے بےشمار حملے کئے گئے جب کہ چوری شدہ دولت بچانے کے لیے کرپٹ سیاست دانوں کی جانب سے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں