وزیراعظم خاقان عباسی کی قیادت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلے، مختلف معاہدوں کی منظوری

وفاقی کابینہ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں یقینی بنانے کیلئے ذمہ داری پوری کریں اور مل مالکان مقررہ قیمت پر گنا خریدیں

905325
وزیراعظم خاقان عباسی کی قیادت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلے، مختلف معاہدوں کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں یقینی بنانے کیلئے ذمہ داری پوری کریں اور مل مالکان مقررہ قیمت پر گنا خریدیں۔

 اجلاس میں پاکستان کی وزارت قانون اور تیونس کی وزارت انصاف کے درمیان جسٹس ایڈمنسٹریشن کے شعبہ میں باہمی تعاون کیلئے انتظامات پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مقدمہ بازی اخراجات ایکٹ 2017ءکے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی، یہ ایکٹ یکم مارچ 2018ءسے نافذ العمل ہو گا۔

 اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسانوں کو شوگر ملوں سے رقوم کی بروقت اور طے شدہ نرخ پر ادائیگی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اجلاس میں بہاولپور میں سائنس و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کی بھی اصولی منظوری دی گئی

علاوہ ازیں، انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاولپور کے قیام کیلئے قانون سازی کی بھی منظوری دیدی گئی۔



متعللقہ خبریں