جعلی خبروں سے جمہوریت اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے: بلاول بھٹو

"فیک نیوز دور میں حقیقت اور فسانے میں فرق کی تلاش " کے بارے میں بلاول بھٹو   نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاجعلی خبروں سے نمٹنے کے لئے عوام کو تعلیم دینی ہوگی،اس طرح کی خبریں پھیلانے والوں میں سیاستدان بھی شامل ہیں

899001
جعلی خبروں سے جمہوریت اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعلی خبر یں  پھیلا کر کبھی بھی مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی   اور غلط خبروں سے جڑے کاروبار سے جمہوریت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

ڈیوس  میں عالمی اقتصاعدی فورم کے اجلاس میں شرکت  کرنے والے   بلاول بھٹوں نے  برطانوی ٹی وی کے مباحثے میں بھی شرکت کی۔

مباحثے جس کا موضوع "فیک نیوز دور میں حقیقت اور فسانے میں فرق کی تلاش " کے بارے میں بلاول بھٹو   نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاجعلی خبروں سے نمٹنے کے لئے عوام کو تعلیم دینی ہوگی،اس طرح کی خبریں پھیلانے والوں میں سیاستدان بھی شامل ہیں۔

پی پی چیئرمین نے عراق پر حملے کے لئے امریکا کی جانب سے پیش کئے گئے جواز کو فیک نیوز کی مثال قراردیا ،جس پر چبتے جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ،ان کا کہناتھاکہ فیک نیوز کا معاملہ ریاست کو ریگولیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے ریاست کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور پھر اس ریاست کا دوسرے ممالک  کی نظر میں عزت و احترام ختم ہو جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں