پاکستان  نے  امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کامطالبہ کیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہے کہ امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کامطالبہ کررہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں دہشت گردوں کےخلاف خود کاروائی کریں۔

896775

 انھوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ڈرون حملے کے ذریعے کرم ایجنسی میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کی روح کے خلاف ہیں۔ امریکا سے مسلسل انٹیلی جنس شئیرنگ کامطالبہ کررہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں دہشت گردوں کےخلاف خود کاروائی کریں۔

واضح رہے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعللقہ خبریں