چکوال میں مسلم لیگ کی فتح آئندہ عام انتخابات میں بھی فتح کی پیش خیمہ ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہعوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چکوال کے عوام نے ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہم عوام کی طاقت سے ملک میں ووٹ کا تقدس بحال کرائیں گے

886018
چکوال میں مسلم لیگ کی فتح آئندہ عام انتخابات میں بھی فتح کی پیش خیمہ ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم اور  صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چکوال کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوامی عدالت کا فیصلہ ہے، عوام نے مسلم لیگ (ن) کی چار سالہ کارکردگی کا پھل دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے جاتی امرا  میں ملاقات کے موقع پر کیا ۔

ملاقات میں  موجودہ سیاسی صورت حال،سینیٹ انتخابات سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ خیبر پی کے کے صدر امیرمقام سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب بھی موجود تھے۔اس موقع پر امیر مقام نے سیاسی صورتحال اور کے پی کے میں جاری ترقیاتی کاموں پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔

ملاقات میں نواز شریف نے امیر مقام کو صوبہ خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے سے متعلق اہم ہدایات بھی دیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چکوال کے عوام نے ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہم عوام کی طاقت سے ملک میں ووٹ کا تقدس بحال کرائیں گے۔ اب پاکستان میں فیصلہ صرف عوام کریں گے۔ عوام نے مسلم لیگ(ن) کی چار سالہ کارکردگی کا پھل دیا ہے۔ ملکی ترقی صرف جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کی فتح نے مخالفین کو جواب دے دیا ہے کہ قوم آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہے‘ نوازشریف نے کہا کہ چکوال الیکشن میں جیت مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی تائید ہے۔شہباز شریف نے صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں