بلوچستان اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعلیٰ کے لئے سردار صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی کے نام سامنے آئے ہیں

885131
بلوچستان اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ  کے انتخاب کے لیے  جوڑ توڑ

بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے جوڑ توڑ کا آغاز ہوگیا اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی دو نام سامنے آگئے تاہم اپوزیشن نے برتری ظاہر کی تو انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار لانے کی پیشکش کی جائے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور  مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن جماعتیں برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوئیں تو وزارت اعلیٰ کے لئے انہیں پیشکش کی جائے گی۔ 

وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسمبلی توڑنے کے خدشات کا بھی اظہار کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعلیٰ کے لئے سردار صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی کے نام سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ سردار صالح بھوتانی 2013 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 لسیبلا 2 سے کامیاب ہوئے تھے جنہیں پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جب کہ پارٹی کی بڑی تعداد ان کے وزیراعلیٰ بننے کی حامی ہےجبکہ جان محمد جمالی  کو بھی بلوچستان میں  بڑی اہمیت حاصل ہے اور ان کے خاندان کا تعلق  مسلم لیگ  سے بتایا جاتا ہے۔  



متعللقہ خبریں