آئندہ پندرہ سالوں کے لیے  بجلی کا بحران حل کر دیا گیا ہے: وزیراعظم حاقان عباسی

وزیراعظم حاقان عباسی نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، ہم نے مخالفین کی پروا نہیں کی اور اپنا کام کرتے رہے

883581
آئندہ پندرہ سالوں کے لیے  بجلی کا بحران حل کر دیا گیا ہے: وزیراعظم حاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  مسلم  لیگ نون صرف اور صرف خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس نے عوامی خدمت  کے جذبے ہی کے تحت   آئند پندرہ سالوں کے لیے  بجلی کا بحران حل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت کو بدل دیں گے اور عوامی  معیار کو مزید بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، ہم نے مخالفین کی پروا نہیں کی اور اپنا کام کرتے رہے۔

 شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور ن لیگ کی محنت اور وژن سے ترقیاتی کام مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ن لیگ کی حکومت نے منصوبے شروع کیے اور ان کو مکمل کیا، 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کیے۔ ان کا کہنا تھا این ایچ اے علاقے میں 200 ارب روپے کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، آج ہر صارف کو گیس مل رہی ہے، گیس کی قیمت کم کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ائرپورٹ کے بین الاقوامی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر ہوا بازی سردار مہتاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔



متعللقہ خبریں