عمران خان تیسری شادی کی تیاریوں میں، بشریٰ بی بی نے فیصلے کے لئے مہلت مانگ لی

بشریٰ بی بی کے شادی  کی پیشکش قبول کرنے کی صورت میں عمران خان اس کا باضابطہ اعلان کریں گے: تحریک انصاف

883323
عمران خان تیسری شادی کی تیاریوں میں، بشریٰ بی بی نے فیصلے کے لئے مہلت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی  کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو ابھی صرف شادی کی پیشکش کی ہے۔

تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بشریٰ بی بی نے عمران خان کی اس پیشکش  کا حتمی جواب دینے کے لئے مہلت مانگی ہے۔

اطلاع کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ خاندان سے مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کر سکیں گی۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ  بشریٰ بی بی کے شادی  کی پیشکش قبول کرنے کی صورت میں عمران خان اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔



متعللقہ خبریں