عام انتخابات اور سینٹ کے انتخابات وقت پر ہی ہوں گے: وزیراعظم حاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےآئندہ بھی مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی،عوام بخوبی جان چکے ہیں گالیاں دینے والے کون اور قو م کی خدمت کرنے والے کون ہیں

877240
عام انتخابات اور سینٹ کے انتخابات وقت پر ہی ہوں گے: وزیراعظم حاقان عباسی

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےآئندہ بھی مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی،عوام بخوبی جان چکے ہیں گالیاں دینے والے کون اور قو م کی خدمت کرنے والے کون ہیں،جو منصوبے شروع کئے وہ پورے بھی کئے ،پارٹی نے اگلا وزیر اعظم نامزد کیا تو سو چو ں گا ۔ عدالت کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاسی ساکھ میں کوئی کمی نہیں آئی یہ درست ہے وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے لیکن سیاست میں ان کا رول ہے اور رہے گاکیونکہ ان کا سیاست میں ایک نام اور مقام ہے وزیراعظم نے کہا کہ 2030تک پاکستان کو بجلی کیلئے خود کفیل کر دیا ہے ،الیکشن وقت پر ہوں گے ، مسلم لیگ(ن)کی حکومت 15جولائی کو الیکشن کے بعد دوبارہ آئے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں جو کام ہوئے پہلے کبھی نہیں ہوئے ،ماضی میں بھی منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے آج بھی ہم لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی بتائے وسائل کہاں خرچ کئے ؟وزیراعظم نے کہا کہ متفقہ رائے سے فیض آباد دھرنے کے مسئلے کو حل کیا گیا،آئیڈیل صورتحال کوئی نہیں ہوتی ۔فوج کے ساتھ بہت اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے ۔رابطے بڑھنے سے آسانی ہوتی ہے ۔

آرمی چیف کا سینیٹ میں آنا ایک اچھا اقدام تھا جس میں انہوں نے ان کیمرہ بریفنگ دی اور سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈئیل صورتحال کوئی بھی نہیں ہوتی لیکن صورتحال جو بھی ہو ہم نے اپنا کام کرنا ہے۔ ایک سوال؛ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر دوسرے ہفتے ہماری قومی سلامتی کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ ہمارے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال ماضی کی نسبت کافی بہتر ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اراکین کو دھمکی آمیز کالز کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں لیکن اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دینا درست نہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات پڑھ کر تو یہی لگتا ہے کہ کل حکومت نہیں ہو گی لیکن صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے، حکومت اپنا کام کر رہی ہے اور انشااللہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عام انتخابات بھی اپنے مقرہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی باتیں کرنے والوں کو چاہیئے کہ وہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ہم پرعزم ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے اسمبلی نہیں توڑوں گا،اگر میری جماعت کہے گی تو پھر مجھ پر لازم ہے ، لیکن ن لیگ کا کوئی ایسا موقف نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن مین کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے لئے پارٹی نے نامزد کیا تو سوچوں گا۔شہباز شریف کی کارکردگی چین اور ترکی نے بھی تسلیم کی ہے ، شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔



متعللقہ خبریں