بے نظیر بھٹو کے اصلی قاتل آصف علی زرداری ہیں: پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کوگاڑی سے باہر نکلنے کو کس نے کہا،بی بی کا پوسٹ مارٹم کس نے نہیں ہونے دیا جب کہ خالد شہنشاہ کوکس نے قتل کرایا یہ سب ثبوت ایک ہی طرف جاتےہیں اور وہ ہیں آصف زرداری

877339
بے نظیر بھٹو کے اصلی قاتل  آصف علی زرداری ہیں: پرویز مشرف

سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ان کے سیکیورٹی انچارچ رحمان ملک ملوث ہیں، رحمان ملک محترمہ کے قتل ہوتے ہی جائے وقوعہ سے غائب ہوگئے تھے ، پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے پوچھے کہ وہ کہا ں گئے تھے؟ رحمان ملک نے جان بوجھ کر بے نظیر کی سیکیورٹی میں غفلت کا مظاہرہ کیا،قتل کے تمام اشارے آصف زرادی کی طرف جاتے ہیں ۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کوگاڑی سے باہر نکلنے کو کس نے کہا،بی بی کا پوسٹ مارٹم کس نے نہیں ہونے دیا جب کہ خالد شہنشاہ کوکس نے قتل کرایا یہ سب ثبوت ایک ہی طرف جاتےہیں اور وہ ہیں آصف زرداری۔

میڈیا کو جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت صرف الزامات لگارہی ہے کہ بے نظیر کو قتل انہوں نے کرایایہ صرف باتیں کررہے ہیں ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں اگر شواہد ہیں تو سامنے لائیں۔

سابق صدر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو حکومت نے سو فیصد سیکورٹی دی جب کہ رحمان ملک بے نظیر کے سیکورٹی انچارج تھے جو واقعہ ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔

پرویزمشرف نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ سب سے زیادہ فائدہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اٹھایا جب کہ امریکا اور عالمی طاقتیں تو مجھے صدر برقرار رکھنا چاہتی تھیں وہ مجھے صدارت سے نہیں ہٹانا چاہتی تھیں ، نوازشریف اور بلاول بھٹو مل کر فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے مجھ پر پریشر ڈالنے کا طریقہ اپنایا ہے کیونکہ فوج پر دباو ڈالنے کا طریقہ یہی ہے کہ مجھ پرپریشر ڈالا جائے۔

سابق صدر  پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بلاول عورتوں کی طرح میرے خلاف نعرے لگوا رہا ہے، پہلے مرد بنے اور پھر میرے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بچوں کی طرح الزامات نہ لگائے، میرے خلاف ثبوت سامنے لائے، سوچنا یہ ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ کسے ہوا ؟ مجھے کچھ فائدہ نہیں ہوا ،  میرا تو بے نظیر کے ساتھ معاہدہ تھا ، اس کا فائدہ تو آصف زرداری کو ہوا جو بلاول کے والد محترم ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ زرداری نے جعلی وصیت سامنے لا کر بی بی کی پارٹی اور دولت پر قبضہ کر لیا، اب بلاول اپنے والد زرداری کے خوف سے میرے خلاف نعرے لگوا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں