آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسینیٹ کو ملکی اور خطے کی صورت حال پر بریفنگ دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسینیٹ کو ملکی اور خطے کی صورت حال پر بریفنگ دی ہے۔

871147
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نےسینیٹ کو ملکی اور خطے کی صورت حال پر بریفنگ دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسینیٹ کو ملکی اور خطے کی صورت حال پر بریفنگ دی ہے۔

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچ گئے ہیں جہاں   جہاں انھوں نے بند کمرہ اجلاس میں سینیٹ کو خطے کی صورت حال پر بریفنگ دی۔  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ایم آئی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ آرمی چیف کا استقبال ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کیا۔ پاک فوج کے سربراہ علاقائی و قومی سلامتی کی صورتحال خصوصاً سعودی اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر سینیٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم او جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے اب تک 274 مقدمات کا فیصلہ کیا، 161 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی جن میں سے 56 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ 13 مجرموں کو آپریشن ردالفساد سے پہلے پھانسی دی گئی اور 43 کو آپریشن کے بعد پھانسی دی گئی۔

سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کے اس اہم اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کی تمام گیلریاں بند کردی گئی ہیں اور پریس لاوٴنج کو بھی تالے لگ گئے جب کہ میڈیا کے کیمرے بھی اندر لانے پر پابندی ہے۔ سینیٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس ٹرمپ کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی پر بلایا گیا ہے۔

پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز سینیٹ کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوگا جس میں ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے عسکری حکام جواب دیں گے۔

کمیٹی کا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا ہے۔ جس کی بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں