پاکستان کا شمار 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں ہوگا: احسن اقبال

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو چینی کمپنی ہواوے آئی سی ٹی سکل کمپی ٹیشن  کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں، چار سالوں میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے

863830
پاکستان کا شمار 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں ہوگا: احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ و ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ  وژن 2025 پر عملدرآمد کر کے پاکستان کا شمار 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو چینی کمپنی ہواوے آئی سی ٹی سکل کمپی ٹیشن  کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں، چار سالوں میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوتھے انڈسٹریل انقلاب کے دور میں داخل ہو رہے ہیں، جو ملک سائنس کے میدان میں مضبوط نہیں ہوگا وہ ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وژن 2025 کی بنیا د رکھی جس کے تصور کے مطابق پاکستان کا 2025 تک دنیا کی 25 بڑی معاشی طاقتوں میں شمار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی کا راز امن اور استحکام جیسے عوامل میں کارفرما ہے، آج کا دور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تشخص ان نوجوانوں سے ہے جن کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں صلاحیتیں ہیں، دنیا نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں