وزیراعظم حاقان عباسی سے جیمز میٹس کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

امریکی وزیر دفاع کی حیثیت سے جنرل جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، امریکی وزارت دفاع کے سینئر حکام اور پاکستان میں امریکی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے

861230
وزیراعظم  حاقان عباسی سے جیمز میٹس کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ مثبت، مسلسل اور طویل المدتی تعلقات کی راہ ہموار کرنا ہے، پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف بے شمار قربانیاں دیں اور ہم پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے مشترکہ مقصد کیلئے دونوں ملکوں کا تعاون جاری رکھنا ضروری ہے۔

امریکی وزیر دفاع کی حیثیت سے جنرل جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، امریکی وزارت دفاع کے سینئر حکام اور پاکستان میں امریکی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ وزیراعظم کی معاونت دفاع، خارجہ امور اور داخلہ کے وزراءاور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے کی۔

 امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ دیرپا، مثبت اور مستقل تعلقات کےلئے مشترکہ بنیادیں تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کے تناظر میں وہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں اور جانوں کے ضیاع کے بارے میں پوری طرح آگاہ ہیں اور وہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی ذاتی طور پر قدر کرتے اور اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 جنرل میٹس نے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے مشترکہ مقصد کےلئے جاری اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کے ساتھ دیرپا تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو بڑھانے اور اشتراک کار کو مستحکم بنانے کے لئے وسیع البنیاد مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہے۔

 



متعللقہ خبریں