پاکستان: فوجی گاڑی پر حملہ 6 افراد ہلاک 8 زخمی

شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

861938
پاکستان: فوجی گاڑی پر حملہ 6 افراد ہلاک 8 زخمی

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سڑک کے کنارے  پارک کی گئی بم سے مسلح موٹر سائیکل  کو اس وقت اڑا دیا گیا کہ جب فوجی گاڑی وہاں  سے گزر رہی تھی۔

دھماکے میں فوجی گاڑی میں موجود  فوج میں بھرتی کے 3 امیدواروں اور   3 شہریوں سمیت کُل 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو بنّوں کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔


ٹیگز: #پاکستان

متعللقہ خبریں