ہم دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں: شہباز شریف

اورنج لائن ٹرین کے خلاف  تحریک انصاف کی عدالتی کاروائی سے عوام پریشان ہوئے  ہیں لیکن ہم دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں: وزیر اعلیٰ شہباز شریف

860252
ہم دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں: شہباز شریف

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے خلاف  تحریک انصاف کی عدالتی کاروائی سے عوام پریشان ہوئے  ہیں لیکن ہم دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے گاڑیوں کی پارکنگ کا بہترین انتظام کیا جائے  گا اور منصوبے کو خوبصورت بنانے کے لئے لینڈ اسکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا  مطمع نظر تعمیراتی کاموں کا بر وقت اور معیاری شکل میں  مکمل  ہونا    ہے۔

اسپتال کے لئے بھرتی ہونے والے نرسنگ عملے سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنا اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔



متعللقہ خبریں