اسلام آباد کے بعد لاہور مال روڈ کا دھرنا بھی ختم

یہ دھرنا حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مطالبات پر مصالحت قائم ہونے کے بعد پر امن طریقے سے ختم کیا گیا ہے

859749
اسلام آباد کے بعد لاہور مال روڈ کا دھرنا بھی ختم

اسلام آباد کے بعد اب لاہور کے مال روڈ پر بھی گزشتہ ایک ہفتے سے جاری دھرنا ختم ہو گیا ہے۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے دوسرے دھڑے کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے میڈیا  کو بتایا ہے کہ  ہماری جماعت  نے 25 نومبر کو مال روڈ پر مطالبات کے حق میں دھرنا دیا، جنہیں حکومت نے 7 روز بعد قبول   کر لیا ہے۔

دھرنا مظاہرین بھی وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی پابندی کریں گے، پنجاب حکومت صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے متنازع بیانات پر کمیٹی تشکیل دے گی اور راجا ظفر الحق کی رپورٹ 20 دسمبر تک  رائے عامہ کے سامنے آشکار کی جائیگی۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ حکومت کو معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے، اس دوران اگر معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفے یا قانونی کاروائی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، بلکہ ان کے استعفیٰ اور آئین سے غداری کا معاملہ پیر حمیدالدین سیالوی کی عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں