وزیراعظم خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے

ایس سی او اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے سمیت تجارت کے فروغ جیسے معاملات شامل ہیں۔

858467
وزیراعظم خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے

وزیراعظم خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کونسل کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی پہنچ گئے ہیں ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق 30 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں  پاکستان کےعلاوہ چین، بھارت، روس، قازقستان، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت جب کہ ایران، افغانستان، بیلا روس اور منگولیا بطور مبصر شریک ہوں گے۔ایس سی او اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے سمیت تجارت کے فروغ جیسے معاملات شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنے دوسرے ہم منصبوں کے ہمراہ روس کے وزیراعظم کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد سربراہان حکومت کی کونسل کا ابتدائی اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم خطاب کریں گے۔ وہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جنگ اورعلاقائی امن، واستحکام اورترقی میں گہری دلچسپی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں پاکستان مکمل رکن کی حیثیت سے شرکت کررہاہے۔



متعللقہ خبریں