پاک افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک

کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

858516
پاک افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک

 

 کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ڈرون طیارے نے کرم ایجنسی میں افغان سرحد سے متصل پہاڑی علاقے میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی انٹیلی جنس حکام اور مقامی حکام کے ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عبدالرشید حقانی کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کے مارے جانے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔



متعللقہ خبریں