ملک میں توانائی بحران پر قابو پالیا گیا ہے  : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں وہ کام کیے جو دوسری حکومتیں 10سال میں بھی نہ کرسکیں

858068
ملک میں توانائی بحران پر قابو پالیا گیا ہے  : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

 

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اضافی بجلی کی پیداوار کے قابل ہو چکا ہے اور ملک میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ یہ پلانٹ سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا ہے اور یہ سی پیک میں شامل منصوبوں میں سے پہلا مکمل ہونے والا منصوبہ ہے۔اس منصوبے سے مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی تیار کی جائے گی جب کہ مکمل ہونے والے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔

منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال فروری 2018 تک ہم اس منصوبے کے دوسرے یونٹ کاافتتاح کردیں گے۔ چوتھا ایل این جی بجلی گھر پہلے کے مقابلےمیں 50 فیصد سستا  ہے اور مزید منصوبے اور ایل این جی ٹرمینل بھی تعمیر کررہے ہیں جب کہ  متبادل ذرائع سے بھی 200 میگا واٹ بجلی حاصل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں وہ کام کیے جو دوسری حکومتیں 10سال میں بھی نہ کرسکیں جب 2013میں ہماری حکومت آئی تو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی لیکن حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک میں توانائی بحران پر قابو پالیا گیا اور اب پاکستان بجلی کی اضافی  پیداوار کے قابل ہو چکا ہے۔



متعللقہ خبریں