پاک وزیردفاع کا دورہ ترکی،دو طرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ترکی اور پاکستان کے مابین دفاعی شعبے میں جاری تعاون کو تیز تر کرنے کے لئے ترک وزیر قومی دفاع نورالدین جانیکلی سےگزشتہ جمعہ کی شام اہم ملاقات کی

855133
پاک وزیردفاع کا دورہ ترکی،دو طرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ترکی اور پاکستان کے مابین دفاعی شعبے میں جاری تعاون کو تیز تر کرنے کے لئے ترک وزیر قومی دفاع نورالدین جانیکلی سے جمعہ کی شام اہم ملاقات کی۔ انہوں نے ترک دفاعی تنصیبات کا معائنہ بھی کیا۔ پاکستان کے جنگی طیاروں کی اپ گریڈیشن کے امور پر دوطرفہ اشتراک عمل رانا تنویر حسین کے دورہ ترکی سے بڑھے گا۔

 دونوں وزراء نے باہمی تعاون خاص طور پر دفاعی صنعت میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی صنعت کے منصوبوں میں پاک- ترک تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا یہ تعاون دونوں ملکوں کی قیادت کے نظریئے کے سبب بڑھ رہا ہے دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی وفود کے تبادلوں کی تعداد رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے بھی دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں شرکت کی۔

قبل ازیں ترک  وزارت دفاع پہنچنے پر پاکستان کے وزیر دفاع رانا تنویر حسین کو ترک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں