نواز شریف ملک گیرلانگ مارچ کی تیاریوں میں

نوازشریف نے لانگ مارچ کی تیاری کیلئے ایبٹ آباد جلسہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو پیغام دیدیا  ہے

850775
نواز شریف ملک گیرلانگ مارچ کی تیاریوں میں

مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے ملک گیر لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ان کا اپنے قریبی ساتھیوں سے  صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری ہے۔

نوازشریف نے لانگ مارچ کی تیاری کیلئے ایبٹ آباد جلسہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو پیغام دیدیا  ہے۔

اطلاعات  کے مطابق  نوازشریف نے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انہوں نے ہارڈ لائن اختیارکرتے ہوئے چاروں صوبوں کے عوام میں اپنا مقدمہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نوازشریف کی حکمت عملی کا محور آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے ،نوازشریف اس یقین کیساتھ لانگ مارچ کا ارادہ رکھتے ہیں کہ باوجود اس کہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن انتخابی مہم کی قیادت کرتے ہوئے اپنی پارٹی کو کامیابی دلوا سکتے ہیں۔

نوازشریف سمجھتے ہیں کہ انہیں مکمل طور پر دیوار کیساتھ تو لگا دیا گیا ہے ،محاذآرائی کے علاوہ ان کے پاس کوئی آپشن نہیں،دوسرا وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) مشکلات کے باوجود سیاسی جدوجہد کے حوالے سے اچھی پوزیشن رکھتی ہے ،نوازشریف کو جیل بھیجا جاتا ہے تو بھی مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا،ناراض کارکن گلے شکوے بھول کر نوازشریف کیساتھ کھڑے ہوجائیں گے ۔

اگر جیل سے باہر رہ کر عوامی رابطہ مہم یا لانگ مارچ کرتے ہیں تو بھی مسلم لیگ (ن) کو خاطرخواہ سیاسی فائدہ ہو گا اور اسے الیکشن میں کامیابی میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2 دسمبر کو نوازشریف کوئٹہ میں جلسہ کریں گے جس کے بعد ملتان میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلسہ منعقد ہوگا جس میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔



متعللقہ خبریں