پاکستان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے یہ عہدہ واپس لیا جا رہا ہے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ کا عہدہ اپنے پاس رکھنے پر سوچ و بیچار کر رہے ہیں

850087
پاکستان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے یہ عہدہ واپس لیا جا رہا ہے

اطلاع کے مطابق حکومتِ پاکستان  کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے پر  غور کیا جا رہا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے  عنقریب  وطن واپسی کے امکانات کافی معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

جس کے باعث وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مختلف پہلوؤں پرغورکررہے ہیں۔

وزیر اعظم خاقان عباسی  اس صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی وزیرخزانہ تعینات کرنے سمیت بعض اہل شخصیات پر مشتمل  ایک اقتصادی مشاورتی کونسل  کی تشکیل پر غور کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ کا عہدہ اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم  کے  پاس  ایک دوسرا متبادل یہ ہے کہ وہ  وزیرمملکت برائے خزانہ کے طورپرکسی کا انتخاب کریں جس کے لیے رانا افضل خان کا نام سرفہرست ہے، آپ گزشتہ  4 برسوں  سے پارلیمنٹ سیکریٹری برائے خزانہ ہیں۔

خیال  رہے کہ 20 روز قبل وزیر اعظم نے خصوصی طیارے  کے ذریعے  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو علاج معالجہ  کی غرض سے  بیرون ِملک بھیجا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں