مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کیے: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔

844670
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کیے: شہبازشریف

 

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کیے: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کیے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے منصوبوں کو عملی شکل دی۔ دعووں کی بجائے ہر لمحہ ملک کی بہتری پر صرف کیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں  ۔ ہمارے توانائی کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن میں وقت اور اربوں روپے بچا کر نئے کلچر کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔

  دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  کیساتھ لاہور میں ملاقات کرتے ہوئے  کہا کہ جو لوگ اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے وہ قبل از وقت انتخابات کا شوشا چھوڑ رہے ہیں، دشنام طرازیاں کرنے والوں کی اپنے صوبے میں کارکردگی سب کے سامنے ہے، پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور مولانا فضل الرحمن نے جمہوریت کے استحکام کیلئے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے تاریخ رقم کی، پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہے، روادری ،اتحاد اوراتفاق کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی۔



متعللقہ خبریں