نیب ریفرنس: نواز شریف، مریم اور صفدراحتساب عدالت میں پیش

نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہوگئے  ہیں اور   سابق وزیر اعظم نواز نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی ہے

842105
نیب ریفرنس: نواز شریف، مریم اور صفدراحتساب عدالت میں پیش

سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بعد   عدالت کی اجازت سے  اپنے گھر روانہ ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے تھے۔نواز شریف کی تین نیب ریفرنسز کو یک جا کرکے ایک فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کے دوران  شریف خاندان کے خلاف دائر تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں پر بحث جاری ہے۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔

نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہوگئے  ہیں اور   سابق وزیر اعظم نواز نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے گزشتہ سماعت میں عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائے تھے۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ نہ ملنے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق نوازشریف کی درخواست منظور کرلی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 19 اکتوبر کونواز شریف کی تینوں ریفرنسز یک جا کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی تھی جس کے بعد فیصلے کو چیلنج کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان درخواستوں پردوبارہ سماعت کرنے کاحکم دیا۔

عدالت نے مفرور ملزمان حسن نواز اور حسین نواز کو بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا ہے۔ وہ 10نومبر تک عدالت کے سامنے حاضر نہ ہوئے تو اشتہاری ملزم قرار پائیں گے۔



متعللقہ خبریں