نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا اجلاس

پارٹی ذرائع کےمطابق نواز شریف پیر6نومبرکورائیونڈ سے اسلام آباد روانہ ہوں گےجہاں وہ پنجاب ہاؤس میں پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

841281
نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون  کا اجلاس

مسلم لیگ ن کے صدرسابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے پیر6نومبرکو اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا ہے اور پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہبازشریف، راجہ ظفر الحق، وزراء و دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے جس کے دوران مسلم لیگ (ن) کا آئندہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے مخالفین سے نمٹنے کی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کےمطابق نواز شریف پیر6نومبرکورائیونڈ سے اسلام آباد روانہ ہوں گےجہاں وہ پنجاب ہاؤس میں پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا ءاور اہم پارٹی رہنما شرکت کریں گےجبکہ ذرائع کا مزیدکہناہےکہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کےلئے لائحہ عمل اور پارٹی کی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نیب مقدمات کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے اور  کل احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم اور 2018 کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں