نواز شریف نے ملک واپسی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کر دی

کسی ڈیل کا حصہ نہیں بن رہے اور نہ ہی این آر او کے تحت مقدمے کی سماعت سے فرار حاصل کر رہے ہیں، سابق وزیر اعظم

840554
نواز شریف نے ملک واپسی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کر دی

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کی  ہے۔

احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں پیش ہونے سے قبل  ذرائع ابلاغ سے  غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے بتایا کہ اسوقت  ملک میں ٹیکنوکریٹ حکومت کا کوئی امکان نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد وہ عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑے ہوئے، تاہم ایسی عدلیہ کی حمایت نہیں کرتے جو آمروں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں بن رہے نہ ہی این آر او کے تحت مقدمے کی سماعت سے فرار حاصل کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے  یہ بھی واضح کیا  کہ جو لوگ 2007 کی طرح 2017 میں بھی این آر او چاہتے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ ایسی کسی ڈیل کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان ڈیل کے نیتجے میں این آر او وجود میں آیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں