نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

میڈ یا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سر براہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر نیب کی جانب سے تین ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن اور حسین نواز سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی

837611
نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اثاثوں کی قرقی کا عمل شروع کر دیا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن اور حسین نواز کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔ 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سر براہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر نیب کی جانب سے تین ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن اور حسین نواز سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی ۔

عدالت میں ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات بھی پیش کیں جس کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔ عدالت نے نیب رپورٹ پر ایس ای سی پی کو تمام کمپنیوں میں ملزمان کے شیئرز قرق کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے مزید کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل کے مطابق تینوں ریفرنسز کے الزامات ایک جیسے ہیں، انھیں یکجا کیا جائے۔ درخواست کی باقاعدہ سماعت کی منظوری سے قبل نیب کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے نوازشریف کے وکیل کو فرد جرم کی چارج شیٹ 2 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کیا تینوں ریفرنسز کے مبینہ جرائم بارہ ماہ کے اندر اندر سرزد ہوئے یا نہیں۔ 



متعللقہ خبریں