کشمیریوں کی آواز کو مظالم سے نہیں دبایا جا سکتا

ترجمان پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جارحیت سے باز آ جائے   وگرنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا

835954
کشمیریوں کی آواز کو مظالم سے نہیں دبایا جا سکتا

پاک فوج  کا کہنا ہے  کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  اور جارحیت کشمیریوں کو ان کی جدوجہدِ حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رواں سال بھارت نے 1140 سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول  کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جارحیت سے باز آ جائے   وگرنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے  کہ کل کشمیر   پر بھارتی قبضے کو 70 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے خلاف کشمیری عوام دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں