عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد اور خدمت کے حق میں ووٹ دیے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ  شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن)کی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے

809016
عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد  اور خدمت  کے حق میں ووٹ دیے: شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ  شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتیجے نے ثابت کردیا کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ  صرف اور صرف  خدمت  کو ووٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن)کی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھوٹ، الزام تراشی اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ، چار سال بعد بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ   مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، بیگم کلثوم کی جیت کے بعد مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت کا سفر پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ  سن 2018 کے عام انتخابات کے لیے  یہ جیت    مسلم لیگ نون کے حوصلے بلند کرنے کے لیے کافی ہے۔



متعللقہ خبریں