وزیر اعلی پنجاب: حالیہ ٹورنامنٹ سے پر امن پاکستان کی جیت ہوئی ہے
پاکستان کی آزادی کپ میں کامیابی پر وزیر اعلی پنجاب نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے با معنی بیانات دیے
808211
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاکستانی ٹیم کی آزادی کپ میں فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاراورجیت سے قطع نظر پُرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی۔
جناب شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھیل سے شائقین لطف اندوزہوئے ، دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، سیکورٹی کے تمام تر انتظامات توقعات کے مطابق رہے اور یہ اہم ٹورنا منٹ بلا کسی غیر معمولی واقع کے اپنے انجام کو پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ان میچوں کا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اورامن دشمنوں کی شکست ہے۔ اب ہم امید کرتے ہیں کہ کرکٹ کھیلنے والے تمام تر ممالک پاکستان آنے میں کسی ہچکچاہٹ یا ڈر کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔