نیب نے سابق صدر زرداری کی بریت کو چیلنج کر دیا ہے

گزشتہ ماہ 26 اگست کو راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا

803950
نیب نے سابق صدر زرداری کی بریت کو چیلنج کر دیا ہے

نیب  نے سابق صدرآصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات کے مقدمے میں بری کیے جانے کے فیصلے کو  لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا ہے۔

نیب نے اپیل میں موقف اختیارکیا کہ اثاثہ جات ریفرنس میں ہمارے ٹھوس دلائل کو عدالت نےغیر قانونی طور پررد کیا ،   درخواست میں یہ بھی  استدعا کی گئی ہے کہ بریت کو ختم کرتے ہوئے  ملزم کو  نیب قانون کے مطابق سزا دی  جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اگست کو راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

اپیل میں یہ بھی  موقف اپنایا گیا ہے  کہ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کرتے ہوئے ایک غلط مثال قائم کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں