عالمی برادری کشمیر سے انصاف کرے، جنرل زبیر محمود حیات

ھارت عالمی برادری کا  کشمیر سے دھیان ہٹانے کے لیے  سرحدوں پر  جارحیت کے ساتھ  عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے

803876
عالمی برادری کشمیر سے انصاف کرے، جنرل زبیر محمود حیات

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کشمیر میں جارحیت  ہر گزناقابل قبول ہے، دنیا کو کشمیر  سے  انصاف کرنا ہوگا۔

جنرل زبیر محمود حیات نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں  پر گولیاں  برسائی جا رہی ہیں، ان پر طرح طرح کے  مظالم  کیے جاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مسئلہ  کشمیر پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں، بھارت عالمی برادری کا  کشمیر سے دھیان ہٹانے کے لیے  سرحدوں پر  جارحیت کے ساتھ  عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

محمود حیات نے پاک افغان تعلقات کے حوالے سے کہا کہ غیر ملکی قوتوں  کی تعیناتی سے افغانستان میں امن کا قیام  نا ممکن ہے۔ اس مسئلے کو  مذاکرات کے ذریعے ہی  حل کیا جا سکتا ہے ناکہ جنگ سے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں  جس میں پاکستانی عوام نے بھی پورا ساتھ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں