پاکستان، قومی احتساب بیورو کی ناقص کارکردگی پر سپریم کورٹ سخت نالاں

قومی احتساب بیورو  ٹرائل مکمل کرنے  کے لیے تیس دن کی مہلت دی جاتی ہے،  کجا 30 دن    یہ 30 ماہ میں بھی اپنا  کام  مکمل  نہیں کرپاتا

802047
پاکستان، قومی احتساب بیورو کی ناقص کارکردگی پر سپریم کورٹ سخت نالاں

پاکستان سپریم کورٹ نےقومی احتساب  بیورو کی ناقص کارکردگی  پر  برہمی  کااظہار کیا ہے۔

عدالت نے خاصکر  پاناما جے  آئی ٹی کے رکن اور ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب  ادارہ  بد عنوانیوں کا سہولت کار بن چکا ہے۔

جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عرفان نعیم منگی کیخلاف کل انکوائری ہو رہی تھی آج وہ ہیرو بن گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ایک دوسرے جسٹس فائز عیسٰی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ ڈی جی نیب بلوچستان کو بھی شریک ملزم بنایا جائے، نیب اہلکاروں کیخلاف مقدمات بنیں گے تو ہی  اس ادارے میں بہتری آئے گی، بلوچستان میں کئی اہم مقدمات تاخیری  کے شکار ہیں۔ بلوچستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا بھی چھوٹ جاتا ہے، نیب نے کرپشن مقدمات کو مذاق  بنا  رکھا ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ قومی احتساب بیورو  ٹرائل مکمل کرنے  کے لیے تیس دن کی مہلت دی جاتی ہے،  کجا 30 دن    یہ 30 ماہ میں بھی اپنا  کام  مکمل  نہیں کرپاتا،قوم کے پیسے سے تنخواہ لے کر قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، قوم کے کروڑوں روپوں پر ہاتھ ڈالے گئے ہیں  اور قومی احتساب  بیورو ہے تو محض محو خواب  ہی  رہتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں